اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری امت مسلمہ کی آواز ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا دبنگ بیان

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تجویز پر اقوام متحدہ کی طرف سے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینے کا فیصلہ لائق تحسین ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اس تجویز پر عملدرآمد سے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر اسلام کے خلاف سازشیں کم ہو سکیں گی

وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ اس وقت امت مسلمہ کے حقیقی قائد ہیں اقوام متحدہ ہر سال 15مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کے فیصلے پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے عمران خان کی تجویز پر اقوام متحدہ سے اسلامو فوبیا کے خلاف قراردادکی منظوری پوری امت مسلمہ کی آواز ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close