کشمیری عوام ڈی چوک کے تاریخی جلسے میں بھرپور کریں گے، تتر بتر اپوزیشن کو اب بھاگنے نہیں دیں گے، سردار فہیم اختر ربانی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے عباسپور میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے بیان کا جواب دیتے ہوے کہا ہے کہ فاروق حیدر کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے انہیں پارٹی نے ویسے ہی فارغ کر دیا ہے اب وہ گھر بیٹھیں اور عمران خان کی سوانح عمری پڑھیں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ لیڈر کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی دلیرانہ قیادت میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،کشمیری عوام ڈی چوک کے تاریخی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،تتر بتر اپوزیشن کو اب بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا ہمیں یاد ہے جب بھارت نے کشمیر کے حوالے سے اقدام کیا تو کس طرح فاروق حیدر پندرہ روزہ امریکہ پر بھاگ گئے ایک دن فرانس کے ساحل سے ان کی تصویر برآمد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک عرصے بعد عمران خان کی شکل میں دلیر اور جرات مند لیڈر ملا ہے جو مسلم امہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت جنوبی ایشیاء کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے یہ سب ایسے وقت میں ہوا ہے جب کرونا کی وجہ سے بڑی بڑی ترقی یافتہ معیشتیں ہل کر رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جس جرات کے ساتھ عمران خان نے اجاگر کیا ماضی کے کسی حکمران کو اس کی توفیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر کے نام نہاد ٹیسٹ ٹیوب لیڈر نے کشمیریوں کے قاتل بھارتی حکمرانوں کے ساتھ ساڑھیوں کے تبادلے کئے اور ضیافتیں آڑائیں اس وقت فاروق حیدر کی غیرت اور آنسو کدھر تھے۔انہوں نے کہا عمران خان کے خلاف زبان درازی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان کا جان نثار سپاہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close