تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں 17 مارچ کو آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی پریس کانفرنس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدامات کو عالمی سطح پر اٹھانے اور بھارت کو بے نقاب کرنے کے لیے آزادی کے بیس کیمپ کو فعال کرنے کے لیے ریاست کے بیس کیمپ دارالحکومت مظفرآباد میں 17 مارچ کو آل پارٹیز کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد میں کشمیر ریلی کے کامیاب انعقاد کے بعد اب حقیقی معنوں میں ریاست کے بیس کیمپ کو فعال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر مظفرآباد میں ایک پر ہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد اور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر پر تین جنگیں پہلے لڑی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل کمیونٹی کو تیسری دنیا کی دو ایٹمی طاقتوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے ۔ جب تک بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close