وزیراعظم آزاد کشمیر سے متاثرین منگلاڈیم ذیلی کنبہ جات کے حوالے سے نیوسٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات، مسائل پر توجہ دلائی

میرپور(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے متاثرین منگلاڈیم ذیلی کنبہ جات کے حوالے سے نیوسٹی کے نمائندہ وفد نے ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری یاسرسلطان کی قیادت میں ملاقات کی،متاثرین منگلاڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے درینہ مسئلہ کے حل کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی کاوشوں کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کادرینہ مسئلہ جوماضی کی حکومتیں حل نہ کرسکیں

آزادکشمیراسمبلی کے انتخابات کے دوران صدر پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ذیلی کنبہ جات کامسئلہ حل کروانے کی یقین دھانی کروائی تھی۔ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے بعد صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور ممبراسمبلی چوہدری یاسرسلطان نے ذیلی کنبہ جات کے معاملہ کے حل کے لیے اچھی کاوشیں کی ہیں جس پر آپ اس مسئلہ کوحل کرنے جارہے ہیں،ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری ہم پی ٹی آئی حکومت کے شکرگزارہیں۔اس موقع پرکمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب خان، ڈی آئی جی ڈاکٹرخالد محمودچوہان، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجداقبال، ایس ایس پی کامران علی کے علاوہ دیگربھی موجود تھے۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے میرپور کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دھانی کروائی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close