وزیر اعظم آزاد کشمیر کی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے انکی اسلام آباد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔

 

سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ایم این اے حسین الٰہی اور مس مہرین آدم ملک بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close