نیلم ویلی (پی آئی ڈی) پاک فوج اور پرائیوٹ گیسٹ ہاؤسز ایسوسی ایشن کے تعاون سے وادی نیلم کے سیاحتی مقام کیرن میں ششر میلہ کی رنگا رنگ تقریبات کا آغازکر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں موسم بہار کی آمد پر شجر کاری اور آگاہی واک کا انعقاد،سیاحوں نے مختلف تقریبات میں حصہ لیا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور پرائیوٹ گیسٹ ہاؤسز کے اشتراک سے کیرن میں ششر میلہ کی تقریبات جاری،
باقاعدہ افتتاح ایس پی نیلم ساجد عمران،مہتمم جنگلات تجدید میر نصیر احمد،صدر پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسز ایسوسی ایشن راجہ افتخار خان اور پاک فوج کے آفیسران نے کیا،ششر میلہ کے پہلے مرحلے میں شجر کاری کی گئی اور آگاہی واک بھی کی گئی۔افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی کے علاوہ سیاحوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعد میں کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے،
کبڈی،رسہ کشی اور کلچرل شو میں نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مقامی لوگوں کے علاوہ پاکستان بھر سے آئے سیاح بھی میلہ کی تقریبات سے خوب لطف اندوز ہوئے، ششر میلہ آزاد کشمیر کے شہریوں کا ثقافتی تہوار ہے جو سردیوں کے موسم کے اختتام اور موسم بہار کی آمد پر صدیوں سے منایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں