چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب/ مدینہ منورہ (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئےہیں،چیف جسٹس اپنے دورہ کے ابتدائی ایام مدینہ منورہ میں گزاریں گئے، اس کے بعد چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کریں گے،

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کے دورہ کے حوالے سے وزارت داخلہ پاکستان و جدہ میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کی تحریک پر چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کو سعودی حکومت کی جانب سے رائل گیسٹ ڈیکلیر کیا گیا ہے، گزشتہ روز چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم خانجب پرنس محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ مدینہ منورہ پہنچے تو سعودی حکومت و پاکستانی قونصلیٹ کے عملےنے استقبال کیا، اپنے دورہ کے دوران چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جہاں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے وہیں امام کعبہ سے ملاقات سمیت مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close