آزادکشمیر میں جمہوریت کے فروغ، عوام کے حق حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے کے ایچ خورشید کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ خورشید ملت کے ایچ خورشید عظیم رہنماء تھے جنہوں نے اپنی زندگی کشمیر کاز کے لئے وقف کر دی تھی۔ کے ایچ خورشید بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے معتمد خاص تھے جن پر حضرت قائداعظم کو بھرپور اعتماد تھا۔آزادکشمیر میں جمہوریت کے فروغ، عوام کے حق حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لئے کے ایچ خورشید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدرخورشید ملت کے ایچ خورشید کی برسی پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خورشید ملت ایک اصول پسند جمہوری شخصیت تھے جن کا مطمع نظر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تمام ریاست کا پاکستان سے الحاق تھا۔انہوں نے کہا کہ کے ایچ خورشید کا تحریک پاکستان میں انتہائی کلیدی کردار ہے جو بانی پاکستان کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ کے ایچ خورشید کی جمہوریت کے لئے اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے کی گئی جدوجہد کو یاد رکھتے ہوے نئی نسل کو ان سے روشناس کرانا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close