کے ایچ خورشید نڈر، بے باک اور حق بات پر ڈٹ جانے والے لیڈر تھے، سابق صدر ریاست کی برسی کے موقع پر وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کا بیان

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امورسردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ خورشید حسن خورشید ایک کردار کا نام تھا، وہ ایک نڈر،بے باک اور حق بات پر ڈٹ جانے والے لیڈر تھے۔ کے ایچ خورشید کی زندگی حقیقی جمہوری سوچ کی عکاس تھی۔ انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی جدوجہد میں کبھی نفع نقصان کی پرواہ نہیں کی۔

کشمیری عوام کو ووٹ کا حق دلانے میں کے ایچ خورشید کا اہم کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابق صدر ریاست خورشید ملت خورشید حسن خورشید کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں و زیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے عظیم کشمیری رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں جمہوری روایات کے احیاء کیلئے کے ایچ خورشید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ وہ جمہوری قدروں کے امین عظیم کشمیری رہنماء تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close