ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج کے 53.5 ارب سے زائد مالیت کے 09 منصوبہ جات زیر غور لائے گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا دسواں اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں حکومت پاکستان کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک اور متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج کے 53.5ارب سے زائد مالیت کے 09منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔

اجلاس میں کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جن منصوبہ جات کو زیر غور لایا گیا ان میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام آزادکشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ 539سکولوں کی عمارات کی تعمیر کا 13335.243ملین روپے لاگت کا منصوبہ، محکمہ برقیات کے زیر اہتمام نگدر کے مقام پر 35MWہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا 9647.924ملین روپے لاگت کا منصوبہ،دواریاں کے مقام پر 40MWہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا 9432.965ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ، پھلاوئی کے مقام پر 3MWہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا 803.935ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ، اور آزادکشمیر میں DISCOکے زیر اہتمام 132KVگرڈ نیٹ ورک کی حصولی کا 10665.358ملین روپے کا منصوبہ، محکمہ صنعت و حرفت کے زیر اہتمام میرپور میں انڈسٹریل ایریا میں Special Economic Zoneکا4481.474ملین روپے کا منصوبہ،AJK-TEVTAکے زیر اہتمام راولاکوٹ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی عمارت لاگتی 1724.838ملین روپے کا منصوبہ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام آزادکشمیر میں تحصیل کی سطح پر اراضی کمپیوٹرائزیشن کا 1826ملین روپے لاگت کا منصوبہ اور E-Facilitationمراکز کے قیام لاگتی 1754ملین روپے کا منصوبہ شامل تھا۔

متذکرہ بالا منصوبہ جات کو آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے کشمیر ڈویلیپمنٹ پیکج کے لیے وفاقی حکومت کو وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شمولیت اور مجاز فورم سے منظوری کے حصول کے لیے کلیئر کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہاکہ محکمہ جات ترقیاتی منصوبہ جات کے پی سی ون بروقت مرتب کر کے ارسال کریں، ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اورکوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close