ترقیاتی کاموں کے ذریعے بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے ، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی کا عشائیے سے خطاب

راولپنڈی (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ، قانون ، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی کے اعزاز میں سردار فرہاد اکرم کی طرف سے عشائیہ دیا گیا ۔ عشائیے میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف سردار طارق ربانی ،سردار اخلاق ایڈوکیٹ سمیت عمائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا نصب العین عوام کی بلاتخصیص خدمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو وسائل کے ذریعے حل کر رہے ہیں۔

ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیاز ی عوامی فلاحی منصوبوں ،تعلیم و صحت اور سیاحت کے شعبوں پر فوکس کر کے عوام کیلیے آسانیاں پیدا کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں قائم حکومت لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی کے ترقیاتی مشن پر عمل پیرا ہے۔ریاست کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کا ترقیاتی وژن ہی ہمارا ماٹو ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا طرہ امتیاز اس کے ترقیاتی اور فلاحی کام ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت کے دوران آزادکشمیر بھر میں سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیان گی ،شاہراہوں کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ دیہی علاقوں کی۔سڑکات اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاری منصوبوں کو جلد مکمل۔کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں گھر کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوے لوگوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں