”عورت ہوں مگر صورت کوہسار کھڑی ہوں“ عالمی یوم نسواں پر سیمینار میں سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد مہمان خصوصی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)7مارچ 2022خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میں 08 مارچ کو دن 10 بجے سیمینار بعنوان ”عورت ہوں مگر صورت کوہسار کھڑی ہوں“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سیمینار کی مہمان خصوصی محترمہ مدحت شہزاد سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ہوں گی۔ سیمینار میں دانشور ، اساتذہ کرام،طالبات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات حصہ لیں گی۔

کالج میں سیمینار کا مقصد طالبات میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی آواز بن کر وہاں کی خواتین پر جاری بھارتی مظالم کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری سے مطالبہ کرنا ہے کہ بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close