مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی اورسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ترقی نسواں کے لیے اہم اقدامات اٹھا جارہے ہیں خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم نسواں کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام خواتین کے درمیان امتیاز کرنے کی اجازت نہیں دیتا دین اسلام نے خواتین کو جس قدر حقوق دیئے اس کی مثال دیگر کسی مذہب میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خواتین کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی تاکے خواتین گراس روٹ لیول پر بھی عوامی نمایندگی کا حق حاصل کرسکیں وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ مرد و زن معاشرے کے دو اہم ستون ہیں اور معاشرے کی ترقی اسی صورت ہوسکتی ہے جب دونوں ستون کو مساوی حقوق دیئے جائیں۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر خواتین کو ملازمتوں سمیت دیگر شعبہ زندگی میں یکسان مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے آزادکشمیر کی باہمت اور باکردار خواتین ہر شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم نسواں پر ہمیں اپنی مقبوضہ کشمیر کی بہنوں ماؤں بیٹوں کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے جو بھارتی سامراج کے ظلم وستم کا شکار ہیں خواجہ فاروق احمد نے عالمی برادری اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ دین اسلام میں خواتین کے حقوق بارے منفی پروپگنڈا کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر بھی زبان کھولے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں