صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے17 مارچ کو مظفرآباد میں کشمیر ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر ریلی کے بعد آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے دوبارہ مشاورت کے بعد 17مارچ کو آزادی کے بیس کیمپ کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک بڑی کشمیر ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ریلی سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اس بات کا یقین دلایا جائے گا کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ اُن کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ ہے ۔

اس بات کا اعلان انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات اور مشاورت کے بعد کیا ہے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری یہ جدوجہد اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا کشمیر کی آزادی کے ایک نقطے پر متفق ہونے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہونگے اور انشا ء اللہ ہماری جدوجہد اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے بھرپور انداز میں جاری و ساری رہے گی۔

لہذا آزادکشمیر کی عوام 17مارچ کو دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ ریلی میں بھرپور اندا ز میں شرکت کریں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close