آزاد کشمیر میں اقتدار کی باگ ڈور درویش صفت وزیراعظم کے ہاتھ ہے، کوٹلی، مظفرآباد، پونچھ اور میرپور کی قسمت بدل رہی ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز دیکھ کر خوشی ہوئی،وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دیکر تاریخ رقم کی،مجھے فخر ہے کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم صبح سات بجے سے رات نو بجے تک عوام کی خدمت کیلئے دستیاب رہتا ہے۔مسئلہ کشمیر کیلئے ہم سب ایک ہیں، مسئلہ کشمیر کے سامنے کوئی سیاسی جماعت نہیں،بلاول بھٹو زرداری کہتا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو پانچ دن کا الٹی میٹم دیتا ہوں،

ارے بلاول آپ کیا الٹی میٹم دو گے، اپنے سندھ کی فکر کرو۔میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، وہ دن دور نہیں جب سرینگر میں بھی کشمیر کا پرچم بھی لہرائے گا، کوٹلی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اقتدار کی باگ ڈور ایک درویش صفت وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے ہاتھ ہے،آزاد کشمیر تحریک آزادی بیس کیمپ ہے،

ستر سال بعد ایک ملنگ صفت وزیراعظم آیا ہے، علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے درخواست کی ہے کہ اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں، علی محمد خان نے پاکستان میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو امریکن ایمبیسی میں جا کر کہتا تھا کہ مجھے آزماو اب وہ شخص کہاں کھڑا ہے، سب کے سامنے ہے، علی محمد خان نے کہا کہ آج پاکستان بدل چکا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کس طرح دنیا کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر بات کرتا ہے۔،کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں خود آگے بڑھنا ہوگا،ہمیں بیس کیمپ کو مضبوط کرنا ہوگا،

اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا، وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں، علی محمد خان نے کیا کہ 2023 کے الیکشن میں ایک بار پھر عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گا، آزاد کشمیر بدل رہا ہے، آج کوٹلی، مظفرآباد، پونچھ اور میرپور کی قسمت بدل رہی ہے، علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی صاحب آپ کشمیر کو حقیقی جنت بنائیں، وزیراعظم پاکستان اور انکی پوری ٹیم آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close