صدر آزاد کشمیر سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد کشمیر کی ملاقات، سالانہ آڈٹ رپورٹ اور سالانہ حسابات رپورٹ برائے2020-21پیش کیں

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر سید الطاف حسین نقوی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سید الطاف حسین نقوی نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر کے عبوری آئین 1974کے ایکٹ کے آرٹیکل50-Aکے تحت آڈیٹر جنرل آزاد جموں وکشمیر کی سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے سال 2021-22جبکہ سالانہ حسابات رپورٹ برائے2020-21پیش کیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر سید الطاف حسین نقوی نے آڈٹ اور حسابات کے حوالے سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close