میرپور (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوئی ہے۔ہم نے آتے ہی بلدیاتی الیکشن کروانے،رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل،کوٹلی کوبگ سٹی،متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری،ڈڈیال میں مسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام،جن متاثرین منگلا ڈیم کو معاوضہ جات کی ادائیگی نہیں ہوئی ان کو واپڈا سے ادائیگی کرنے،نیو سٹی اور سمال ٹاؤنز سے ملحقہ آبادیوں کو راستہ دینے کے اصولی فیصلہ جات کر لیے ہیں۔
آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر میں سب سے پہلے صحت سہولت کارڈ فراہم کیے۔وزیرا عظم پاکستان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں ٹورازم کے فروغ کے لیے خوبصورت اور صحت افزاء مقامات پر پارکس بنائے جارہے ہیں۔کنٹرول لائن پر رہنے والوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔آزادکشمیر کا گلگت بلتستان سے رابطہ کے لیے ٹینل، نیشنل کشمیر ہائی وے کی تعمیرات پر جلد کام شرو ع ہوجائیگا۔شعبہ صحافت مقدس شعبہ ہے اس شعبہ سے وابستہ افراد درست اور صیح معلومات فراہم کریں۔صحافیوں کے لیے محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کلب ہا کی تعمیر کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آزادکشمیر کے وزراء چوہدری ارشد حسین،چوہدری اظہر صادق، دیوان علی چغتائی،ممبر اسمبلی چوہدری یاسر سلطان،ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری عمران خالد،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ گزشتہ 30سالوں سے التواء کا شکار تھا ہم نے آتے ہی بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان کیا جو پایہ تکمیل تک پہنچنے والا ہے۔بلدیاتی الیکشن سے اقتدارگراس روٹ لیول تک پہنچ جائیگا جس سے مقامی سطح کے مسائل لوکل باڈیز کے ذریعے حل ہو سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر اپنا کام خلوص نیت اور دلچسپی سے شروع کیا ہے اور لوگوں کے مسائل کو سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔آزادکشمیر سے کرپشن اور مافیا کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔رٹھوعہ ہریام برج ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ تھا جو اربوں روپے تک پہنچ گیا ہے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری ہوگئی ہے۔
اب یہ منصوبہ پونے چار ارب روپے کی لاگت سے وہی ٹھیکیدار مکمل کرئے گا۔متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کے 8080افراد کی آباد کاری کا اصولی فیصلہ ایم ڈی ایچ اے کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں کردیا ہے۔میرپور میں سیاحت کی ترقی کے لیے منگلا ڈیم کے اردگرد پبلک پارکس بنائے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرا عظم نے کہاکہ ہم کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکال رہے ہم نے سابقہ حکومت کا ایڈھاک ملازمین کے کالے قانون کو ختم کیا ہے اگر ہم نے بھی ناانصافیاں کیں تو پھر ہمارا گراف بھی عوام میں کم ہوگا۔ہم نے اقتدار میں آتے ہی وزیر اعظم ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیے ہیں۔احتساب بیورو میں ہم نے جا ن ڈالی ہے۔لوگ ہمارا ساتھ دیں گے تو اس خطہ سے کرپشن اور مافیا کا خاتمہ مکمل کر کے دم لونگا۔انھوں نے کہاکہ معاشرہ میں لوگوں کے لیے آسانیاں ہونی چاہیے۔مجھے کشمیر کاز کا سب سے زیادہ احساس ہے چونکہ میں خود LOCپر رہتا ہوں اور آئے روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام پر ڈھانے جانیوالے مظالم کی آوازیں مجھے سنائی دیتی ہیں۔
مجھے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کا بھرپور احساس ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے حوالے سے واضع اور دو ٹوک الفاظ میں موقف اختیار کیا ہوا ہے وہ کشمیر یوں کے حقیقی معنوں میں سفیر ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان جتنے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اور ملک سے مخلص ہیں اتنامخلص میں نے کوئی اورکیڈر نہیں دیکھا۔وہ پاکستان اور آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان نے پہلے 12ارب روپے اور اب ساڑھے تین ارب روپے کی گرانٹ حکومت آزادکشمیر کی دی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں