پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائر ایجوکیشن پروفیسر تقدیس گیلانی کا انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کا دورہ

میرپور (پی آئی ڈی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائر ایجوکیشن پروفیسر تقدیس گیلانی کا انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کا دورہ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور قاضی محمد ابراہیم چشتی نے پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی کا استقبال کیا اور انہیں بورڈ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کروایا ۔پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی کو چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور نے ادارہ کے انتظام و انصرام اور امتحانات کے انعقاد کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سرکاری سکولوں میں داخلوں کی شرح بڑھانے کے لیے عنقریب مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے برٹش کونسل اور دیگر اداروں کی خدمات لی جائیں گی۔ عالمی ادارہ خوراک کے تعاون سے پرائمری سطح تک سکولوں میں لنچ بکسز کی فراہمی کے حوالے سے تحریک کی ہے۔ اس حوالہ سے مزید منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں جدید تقاضوں کےمطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خواتین کو صحت و سپورٹس کی سرگرمیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جو بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکولوں میں لانے کے لیے بھی پالیسی کے مطابق کام کررہے ہیں۔دورے کے دوران پروفیسر تقدیس گیلانی نے تعلیمی بورڈ میرپورکے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close