مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی کاوشوں سے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے باوجود تیسری سہ ماہی میں پی ایس ڈی پی میں آزاد کشمیر کے لیے مختص فنڈ پر کٹ نہیں لگا بلکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کیلئے مختص شدہ 30 فیصد فنڈز واگزار کر دیے۔
حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی روشنی میں پی ایس ڈی پی کے لیے مختص شدہ فنڈز برائے صوبہ جات وبشمول آزادکشمیر کی تیسری سہ ماہی کے لیے مقرر شدہ فنڈز 30فیصد کے بجائے وفا قی سطح پر کٹ لگاتے ہوئے 16فیصد مقرر کیے گئے تاکہ 250بلین کی بچت حاصل کی جا سکے۔ حکومت آزادکشمیر نے بروقت پالیسی پر نظر ثانی کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ رجوع کی۔وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر کی خصوصی کاو شوں کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات نے حکومت آزادکشمیر کے 30فیصد فنڈز کو بحال رکھتے ہوئے 7800ملین (بجائے 4160ملین) واگزار کر دیے اور اس طرح متوقع 3640ملین ترقیاتی فنڈز کی متوقع کمی کا بروقت تدارک کر دیا گیا۔
وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ متذکرہ سہہ ماہی کے اختتام 31مارچ 2022) تک حاصل شدہ / دستیاب ترقیاتی فنڈز کے 100فیصد استعمال میں لائیں جائیں اور منصوبہ جات کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنا کر رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں