چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم و دیگر ججز کا سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

میرپور (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر نے سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس عبدالمجید ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے، سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس عبدالمجید ملک کی وفات پر آج بروز بدھ 2مارچ 2022رجسٹری برانچ میرپور میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close