وزیراعظم آزاد کشمیر دھمن پکھو ناڑ بلوچ پہنچے تو سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں اہلیان علاقہ نےشاندار استقبال کیا

بلوچ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی دھمن پکھو ناڑ بلوچ پہنچنے پر وزیر حکومت فہیم اختر ربانی کی قیادت میں اہلیان علاقہ نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا فقید المثال استقبال کیا، پھول کی پتیاں نچھاور کر کے وزیراعظم کو ویلکم کیا گیا۔۔ قبل ازیں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا حلقہ بلوچ میں داخلے پر مختلف جگہوں پر تاریخ ساز استقبال کیا جاتا رہا، کارکنان تحریک انصاف آزاد کشمیر اپنے محبوب وزیراعظم کو جگہ جگہ پھول کی پتیاں نچھاور کر کے خوش آمدید کہتے رہے

جس پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کارکنان و اہلیان علاقہ کا فقید المثال استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی یہ محبت کبھی بھی نہیں بھول پاؤں گا۔ فہیم اختر ربانی نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو روائیتی پگ بھی پہنائی۔۔ ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق ایڈووکیٹ، ضلعی صدر تحریک انصاف پلندری سردار شاہد محمود، کرنل ریٹائرڈ طاہر، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر رہنما سردار غفور شاہین، میجر ریٹائرڈ مشتاق، ندیم آزاد، دیگر مقامی معززین و اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close