وزیر اعظم آزاد کشمیر کا خطاب، ڈینٹل کالج کوٹلی میں ہی بنے گا، کوٹلی رنگ روڈ کی حدود کا تعین کروا رہے ہیں، رنگ روڈ تھلہ لاٹ پل کے ذریعہ سہنسہ بائی پاس سے لنک کی جائے گی

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ڈینٹل کالج کوٹلی میں ہی بنے گا،کوٹلی رنگ روڈ کی حدود کا تعین کروا رہے ہیں،رنگ روڈ کوتھلہ لاٹ پل کے ذریعہ سہنسہ بائی پاس منصوبے سے لنک کیا جائے گا،کرپشن برداشت نہیں،بیورو کریسی سے کہتا ہو کہ مخلص ہو کر کام کریں کوئی کمیشن نہیں ہو گا کام ہو گا کوالٹی ہو گی اور عوام کے پیسے عوام پر خرچ ہونگے کوئی حیلہ بہانہ نہیں ہو گا،ریاست کی ترقی کے لئے سب کو اخلاص کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا،کفایت شعاری کی پالیسی پر چلتے ہوئے سرکاری وسائل کی بچت کررہے ہیں۔

پرٹوکول کا شوق نہیں عوام کی خدمت کرنا ترجیح ہے۔ وہ اتوار کے روز ساردہ ریسٹ ہاؤس میں چئیرمین کے ڈی اے چوہدری محمد محبوب کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے وزیرہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،وزیر مال و کسٹوڈین چوہدری محمد اخلاق،سول سوسائٹی کی نمائندے ریٹائرڈجج چوہدری محمد اسحاق نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر صدر بار راجہ مسعود خان،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب،سابق چئیرمین ضلع کونسل ملک محمد فیض،ملک محمد نثار،ریٹائرڈ ایس ایس پی سردار شاداب،شہری،وکلا،تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ساردہ ریسٹ پہنچنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا ڈھول کی تھاپ پر نہایت والہانہ استقبال کیا گیا ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالی نے اپنے حبیب کے صدقے یہ منصب دیا ہے تو اس منصب کے ساتھ کبھی بے امتناعی نہیں برتوں گابیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مجھے پی ٹی آئی میں شامل کیا انہیں کوئی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا اللہ کے نظام کو دل سے قبول کر لیا جائے تو آسانیاں ہوں گی مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے،ہم سب کو عمران خان کا مینڈیٹ ملا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ریاست میں بسنے والے لوگوں کے لیے بہتری اور اطمینان لائیں گے مجھے شوق نہیں کہ میرا استقبال ہو اور میں اعلانات کروں ساری زندگی لوگوں کے لیے سوچا اور اللہ تعالی نے ان کے لیے کچھ کرنے کا موقع بھی دیا،

مل کر ترقی و بہتری اور انسانیت کا راستہ ڈھونڈنا چائیے وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ نے ہم پر فضل کیا کہ ہم نے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اعلان کم کرتا ہوں ترجیح بناتا ہوں کہ کیسے آگے بڑھا جائے وزیر اعظم نے حضرت صادق صاحب کی دینی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ کوٹلی روشنی،مسجدوں اور اللہ والوں کا شہر ہے حضرت صادق صاحب نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہم کو اپنی آخرت کی فکر کرنی چائیے دنیا عارضی ٹھکانہ ہے چئیرمین کے ڈی اے چوہدری محبوب کو اہلیت کی بنیاد پر کے ڈی اے کی ذمہ داری دی انہوں نے چئیر مین کے ڈی اے سے کہا کہ آپ کے پیچھے ہیں کوئی سرکاری جگہ چاہے اوقاف کی، چاہے محکمہ مال کی ہو ہم عوامی منصوبے بنائیں گئے یہ منصوبے عوام کی نسلوں کے لیے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم نے قومی مقصد کے لیے قربانی دی واٹر یوز چارجز سے ہمیں 12ارب روپے ملیں گے پہلے سالانہ 75کروڑ ملتے تھے ہم نے بزرگوں کی قبریں ڈبوئی ہیں اور صلہ بھی لیا ہے بیورو کریسی سے کہتا ہو کہ مخلص ہو کر کام کریں کوئی کمیشن نہیں ہو گا کام ہو گا کوالٹی ہو گی اور عوام کے پیسے عوام پر خرچ ہونگے کوئی حیلہ بہانہ نہیں ہو گا کرپشن فری معاشرہ نہ ہو تو کیا فائدہ جب قوم،پیشے معاشرے سے مخلص ہو جاہیں تو راستے نکلتے ہیں جب مخلص ہونگے تو عزت ہو گی ترقی ہو گی،سہنسہ میں 26سال سے واٹر سپلائی کا مسئلہ تھا وہ مسئلہ بھی حل کر رہے ہیں وزیر اعظم نے کے ڈی اے کے ملازمین کی پنشن وغیرہ کے لیے 5کروڑ روپے دینے کا اعلان کیاانہوں نے کشمیر ڈویلمنٹ پروگرام میں 50کروڑ شہر کی خوبصورتی کے پیکج میں رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی زیادہ فنڈز دیں گے

انہوں نے راجدہانی ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے کہا کہ شہریوں کو اعتماد میں لیکر راجدھانی سکیم کے لیے اراضی کا بندوبست کیا جائے وزیر اعظم نے کے ڈی اے میں مقامات شامل کرنے کی منظوری دی انتظامیہ معاونت کرے گی رنگ روڈ کی فزیبلٹی تیارہے تھلہ لاٹ دریا پر پل بنے گا اور یہاں سے سڑک سہنسہ کی طرف جائے گی رنگ روڈ کی حدود کا تعین کر لیا جائے گا کوٹلی ہسپتال کی حالت اچھی نہیں پھربھی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کوشش ہے کہ خزانے سے کم خرچ ہوں وزیراعظم کچن کا روزانہ کاخرچ03لاکھ سے01لاکھ پرلے آیاہوں۔چوہدری محمدمحبوب ایڈووکیٹ نے کوٹلی شہر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے کوٹلی شہر کی خوبصورتی اور کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی،بجٹ خسارہ پر قابو پانے کے لئے اور کوٹلی شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں کے لئے پانچ پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے راجدھانی اور دیگر تحصیلوں میں ہاوسنگ سکیموں کے لئے اراضی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کے ڈی اے نے ستر کلو میٹر سڑکیں بنائی ہیں۔ بائی پاس سے گلہار موڑ تک لنک روڈ کا ٹینڈر ہو چکا۔ بائی پاس سے سٹیڈیم اور انڈسٹری ایریا تک کچی لنک روڈ بھی نکال لی گئی ہے۔ کوٹلی میں علی گیلانی چوک بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ریور گارڈن سکیم پر کام جاری ہے اگلے چند ماہ میں قرعہ اندازی ہو جائے گی ریور ویو دکھاڑی پارک اور تولی ہلز میں چلڈرن پارکس بنا چکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close