وزیراعظم آزاد کشمیر عوامی شکایات پر اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی پہنچ گئے، مریضوں سے براہ راست ملاقات، علاج میں سستی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی عوامی شکایات پر اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی پہنچ گئے، وزیراعظم کی مریضوں سے براہ راست ملاقات، علاج کے حوالے سے دریافت کیا اور کہا کہ آپ کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت میں سستی اور لاپروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،

وزیراعظم نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ادویات ہمہ وقت دستیاب ہونی چائیں ے، صحت کارڈ کے جو مسائل ہیں انکو فوری طور پر حل کیا جائے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کے لیے اقتدار میں آئی ہے، ٹھیکداری سسٹم نہیں چلنے دیا جائے گا،مریضوں نے وزیراعظم کو جھولیاں بھر بھر کر دعائیں دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں