فتح پور تھکیالہ سے بااثر سیاسی خاندانوں کے سینکڑوں افراد تحریک انصاف میں شامل، کرپشن کے خلاف مل کر لڑیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا تقریب سے خطاب

کوٹلی (پی آئی ڈی) فتح پور تھکیالہ سے بااثر سیاسی خاندانوں کے سیکڑوں افراد تحریک انصاف میں شامل،وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی،صدر ریاست بیرسٹر سلطان اور صدر جماعت سردار تنویر الیاس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں، نکیال ڈبسی کے معروف ذیلدارقبیلہ اوردیگر شخصیات کی طرف سے سردارنعیم اقبال کی سربراہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی تھے تقریب کی صدارت چوہدری محمدمحبوب ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب میں سابق امیدواراسمبلی سردارنعیم آرزو،راجہ آفتاب اکرم،عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ، ایازاشرف ایڈووکیٹ،ملک محمدنثار، سعدیہ تاج،خلیق نوابی،ملک عبدالقیوم،سردارشہزاد،سردارذکریاخان،(ر)ڈی ایس پی سردارشاداب خان سمیت دیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذیلداراقبال مرحوم ایک بڑی شخصیت تھے وہ جب سالار جمہوریت سردارسکندرحیات خان کے ساتھ رہتے تھے انہیں کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی اورجب ساتھ نہیں ہے توانہیں مشکل کا سامنا کرناپڑا۔نعیم اقبال آپ عمران خان فورس کاحصہ بن گئے ہیں اچھے سیاسی کارکن ہیں اورہماری پارٹی کاسرمایاہیں انہوں نے کہاکہ آپ کویقین دلاتاہوں کہ آپ کومایوس نہیں کرونگا آپ کااعتمادبرقراررکھوں گاجس طرح ذیلدارصاحب نے اپناوقاربرقراررکھاتھا ۔آپ (نعیم اقبال)سے کہناچاہتاہوں جواعتمادلے کرآپ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے آپ عمران خان کے سپاہی ہیں میں نے سیاست عبادت سمجھ کرکی ہے نکیال میں تبدیلی آگئی ہے ۔

سردارنعیم اقبال اوران کے قبیلہ کی طرف سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے نکیال میں پارٹی مضبوط ہوگی سردارنعیم اقبال نے اپنے والدکی ذمہ داری دوبارہ اٹھالی ہے وزیراعظم نے کہاکہ نکیال اورڈبسی کی سڑکوں پرجلدکام شروع ہوگاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے رہنماسابق امیدواراسمبلی سردارمحمدنعیم آرزوخان نے کہاکہ میں نعیم اقبال کوپی ٹی آئی میں آمدپرخوش آمدیدکہتاہوں اوران کے اس فیصلے پران کاشکریہ اداکرتاہوں اب ہم مل جل کرعلاقے کی خدمت کریں گے کرپشن کے خلاف مل کرلڑیں گے ہم نے کرپشن کے خلاف اسلام آبادتک مارچ کیاہے،پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے سردار نعیم اقبال نے کہا کہ میں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی بے لوث خدمت جذبے،صاف گوئی،

قوم کے لئے درد دل رکھنے اور عوام کو کرپشن سے پاک قیادت دینے پر تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں میں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی،صدر ریاست بیرسٹر سلطان اور صدر جماعت سردار تنویر الیاس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close