آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا جلاس، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے لیے فاتحہ خوانی، اجلاس ملتوی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روزممبر پینل آف چیئرمین رفیق نیئر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور حافظ حامد رضا نے پی پی رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی وفات اور شہدائے کشمیر کے بلندی درجات کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی۔

اجلاس میں ممبر اسمبلی نبیلہ ایوب کی کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر ایوان میں گنتی کروائی گئی۔ممبر پینل آف چیئرمین رفیق نیئر نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close