اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے برمنگھم کے لارڈ میئر افضل خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور اور برمنگھم جو آج سے تیس سال پہلے قائد ملت چوہدری نور حسین اور ا س وقت کے برمنگھم کے لارڈ میئر نے میرپور اور برمنگھم کو جڑواں شہر قرار دیا تھا اور اب پھر اسے متحرک کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دوبارہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس موقع پر برمنگھم کے لارڈ میئر افضل خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جولائی میں برمنگھم میں منعقد ہونے والی اولمپکس گیمز کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برمنگھم کے لارڈ میئر افضل خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افضل خان برطانیہ کی کسی بھی سٹی کونسل کے منتخب ہونے والے پہلے مسلم کونسلر تھے انہوں نے نہ صرف وہاں کے لوگوں کی خدمت کی بلکہ استحکام پاکستان اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے بھی اپنی آواز ہر فورم پر اٹھائی۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں