صدر آزاد کشمیر سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین کی ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حل میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے کردار پر بات چیت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں ہمارے ممبران پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبرز مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور انٹرنیشنل فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردا ادا کر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ہمیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

میں نے 26اکتوبر کو لندن میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو بریفنگ دی تھی اور اس میں طے ہوا تھا کہ ممبران پارلیمنٹ کشمیری عوام کا موقف برطانوی حکومت اور برطانوی وزیر خارجہ تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر لارڈ قربان حسین نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close