آزاد کشمیر اسمبلی نے ایڈہاک ایکٹ کے خاتمے کی منظوری دے دی

مظفرآباد ( پی آئی ڈی ) اسپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میںایڈہاک ایکٹ 2021 کے حوالہ سے چیئرمین مجلس منتخبہ وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ سردار تنویر الیاس نے مسودہ پر مجلس منتخبہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

جس کے بعد وزیر قانون وپارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے مسود ہ قانون”The Azad Jammu and Kashmir Regulation of the Services of Certain Categories of Contractual , Ad-hoc or Temprorary Goverment Employment ( Terms and Conditions) ( Repeal ) Ordinance , 2021.ایوان میں منظور ی کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close