مظفرآباد( پی آئی ڈی) اسپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سینئر وزیرہاؤسنگ، فزیکل پلاننگ سردار تنویر الیاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں ریسٹ ہاؤسز کی حالت کو بہتر بنائیں گے ۔ کشمیرہاؤس کو سب سے بہترین بنائیں گے ۔ ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی کے سوال کے جواب میں سردار تنویر الیاس نے ایوان کو بتایا کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم ڈوبہ ہوتریڑی و میرا کلاں کی انتظامی منظوری مورخہ 08-09-2015کو جاری کی گئی ۔
متعلقہ ڈیزائن کنسلٹنٹ میسرز جرس کی جانب سے تفصیلی ڈرائنگز و انجینئرنگ تخمینہ تاخیر سے موصول ہونے واور عوام علاقہ کیجانب سے مداخلت کے باعث بڈنگ پراسس میں تاخیر واقع ہوئی ۔ اس طرح سکیم کا ورک آرڈر 11-06-2018کوجاری ہوا ہے ۔ مین پائپ لائن 6″قطر کی بچھائی کا کام 80فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔ باقی پائپس سائیٹ پر موجود ہیں ۔ نیز واٹر ٹینک بھی 85فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔ ائیر پورٹ ہوٹریڑی جھنڈگران لنک روڈ کی تعمیر کے بعد روڈ کنارے پائپ لائن بچھائی کے سلسلہ میں محکمہ شاہرات کی طرف سے NOCجاری نہ ہونے اور متعدد مقامات پر عوامی اعتراضات کی بناءپر کام تاخیر کا شکار ہے ۔ سکیم کا ورک آرڈر جون 2018میں جاری ہوا۔ جس کی مدت تکمیل جون 2021ءتھی ۔ اس میں مجوزہ کاموں میں سے ایک اہم کا ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر شامل ہے ۔ تاہم مجوزہ جگہ کی جیو ٹیکنیکل رپورٹ موزوں نہ ہونے کی بناءپر سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ، چیف انجینئر ، ڈائریکٹر سینٹرل ڈیزائن آفس کے مشترکہ معائنہ کے بعد متبادل جگہ کا انتخاب کیا گیا۔
جس کے لئے از سر نو محکمہ مال سے امثلات ایوارڈ کے لئے پراسس کیا گیا ۔ اس دوران متعدد جگہوں پر مقدمات حکم امتناعی کی وجہ سے کام التواءکا شکار ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر ( وقت) اور وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن اور اے کے ایم آئی ڈی سی(وقت) کے احکامات کی روشنی میں مزید علاقہ جات کو شامل کیا گیا جس بناءپر ٹینک ہاءکی Capacity میں اضافہ ہوا۔ اسطرح ڈیزائن اور جگہ کی ضروریات کے پیش نظر سکیم کا نظر ثانی PC-1ستمبر 2020میں محکمہ منصوسبہ بندی و ترقیات کو برائے مزید کارروائی منظوری ارسال کیا گیا تھا جو کہ تاحال محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں زیر کار ہے ۔ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے اعتراضات کی روشنی میں سکیم کے خلا ف تاحال کروائے گئے کاموں اور نظر ثانی سکوپ کے بارہ میں انکوائری بھی مورخہ 02-6-2021عمل میں لائی گئی ہے ۔ جس کی سفارشاتP&DD کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں آئندہ اجلاس میں ایوان کو پیش رفت سے آگاہ کروں گا۔وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی نے ممبراسمبلی سردار عامر الطاف کے سوال کے جواب میںکہا کہ پروموشن ملازمین کا حق ہے۔
پروموشن کےلئے کوالیفکیشن تحت ضابطہ ہے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں آزاد جموں وکشمیر سیکرٹریٹ میںسیکشن کلر ک ( بی ۔ 7) کی آسامیوں کے خلاف صرف نائب قاصدین ہی نہیں بلکہ ملازمین سکیل 1تا 4( جو آسامی کے لئے مطلوبہ معیار کے حامل ہوں ) کی ترقیابی کا 20فیصد کوٹہ مقررہ شدہ ہے ۔ سیکشن کلرک کی آسامی ابتدائی طور پر گریڈ بی ۔ 07میں تھی ۔ سال 2007میں سیکشن کلرک کی اسامی گریڈ بی۔ 09میں اور بعد ازاں سال 2015میں سیکشن کلر ک کی آسامی گریڈکی بی ۔ 9سے بی ۔ 14میں اپ گریڈ ہو چکی ہے ۔حال ہی میں سیکشن کلرک کی آسامی کے لئے ترمیمی سروس رولز مجریہ 02-07-2021کے تحت 20فیصد ترقیابی کوٹہ میں اس حد تک ترمیم ہوئی ہے کہ ملازمین سکیل 1تا 5جو کہ آسامی کے لئے مقررہ تعلیمی معیار گریجویشن کے علاوہ 25الفاظ فی منٹ ٹائپنگ سپیڈ کے حامل ہوں گے و ہ اس کوٹہ کے تحت ترقیاب ہو سکیں گے ۔ تمام کیڈر ز کے سرکاری ملازمین کو ترقیابی کے موقع فراہم ہوتے ہیں اس کے باعث تجربہ کار ملازمین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ ملازمین کو ترقیابی سے محروم کرنا اصول مساوات کے منافی ہوگا۔ ترمیمی رولز مجریہ 02-07-2021کے تحت تعلیمی قابلیت گریجویشن اور مطلوبہ ٹائپنگ رفتار کے حامل ملازمین کو 20فیصد کوٹہ کے تحت ترقیابی کا موقع فراہم کیا گیا ہے جبکہ براہ راست تقرری کے لئے بھی متذکرہ کوالیفکیشن ہی مقرر ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں