راولاکوٹ (پی این آئی) سابق وزیر حکومت و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار عابد حسین عابد نے پارٹی میں دوبارہ فعال ہونے کے بعد راولاکوٹ میں حلقہ چار کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، ہم پہلے بھی پیپلز پارٹی کا حصہ تھے اور اب بھی ہیں، راولاکوٹ اور آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے، ماضی کے تمام اختلافات دفن کرتے ہوئےذولفقار علی بھٹو شہید کے نظیرےکیلئے پارٹی کے پرچم تلے کام کرنے کا عزم کرتے ہیں۔
اہلیان پونچھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کال پر پاکستان میں قائم پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولاکوٹ میں پارٹی کارکنان اور اپنے سپورٹرز کے ایک بڑے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سردار آبشار کفایت،مرکزی رہنماء سردار آصف اعظم ،پیپلز پارٹی پونچھ کی سینئر رہنماء نوشین ایڈووکیٹ، سینئر رہنماء سردار عاقی خان ،پیپلزپارٹی سٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سردار اجمل خان ،
پی ایس ایف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء سردار رئیس سرور و دیگر نے خطاب کیا۔سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم پارٹی میں دوبارہ فعال ہو کر پاکستان اور آزادکشمیر میں عوام دشمن حکومتوں کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ اس ظالم ، جابر اور غریب عوام کی دشمن حکومت کے خاتمے کیلئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے اعلان کردہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔
آزادکشمیر کے لوگ اس جابر حکومت سے نجات دلانے کیلئے پوری قوت کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ جب بھی اس کی حکومت آئی تو ہماری حکومت نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر ، بیروزگاری کا خاتمہ ، مہنگائی کا خاتمہ میں پیپلز پارٹی کا کردار ہے ۔
یہ جماعت مزدوروں، محنت کشوں کی جماعت ہے اور اسی لیے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کی آواز بنی، پاکستان میں ایسے ایلیٹ کلاس لوگ حکومت میں آ گئے ہیں جو آئے روز مہنگائی میں اضافہ کر رہے ،حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد عام ٓدمی کیلئے مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے ،تمام ضروری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اس قدر ہو چکا ہے کہ لوگوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔
لوگ باہر نکلیں اور اس جابر حکومت کا خاتمہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔
سردار عابد حسین عابد نے غیر مشروط طور پر شوکاز نوٹس واپس لینے پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، میڈم فریال تالپور،پارٹی صدر چوہدری یاسین ،سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر ، سابق مشیر حکومت چوہدری ریاض اور تمام کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
سردار عابد حسین عابد نے مختصر ترین نوٹس پر راولاکوٹ حلقہ چار سے سینکڑوں افراد کی آمد پر سب کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں