سرمایہ کار یہاں آئیں حکومت مکمل تحفظ فراہم کریگی، وزیراعظم آزاد کشمیر کی چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ آزاد کشمیر سے گفتگو

اسلا م آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاریہاں آئیں حکومت مکمل تحفظ فراہم کریگی۔سرمایہ کاروں کو پرکشش ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے،آزادکشمیر میں انڈسٹریل اسٹیٹس کو پاکستان میں قائم انڈسٹریل زونز کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ اوورسیز کشمیریوں اور دیگر شہروں کے صنعتکاران کوراغب کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ آزادجموں وکشمیر سردار امجد جلیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ نے وزیرِ اعظم کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر میں سرمایہ کرنے والوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی، صنعتی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا۔ اس حوالہ سے مسائل کو نوٹس میں لایا جائے ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ سرمایہ کاری سے آزادکشمیر کی آمدن میں اضافے کے ساتھ بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ آزاد کشمیر کے لوگ بھی پرائیویٹ سیکٹر میں انویسٹ کریں،حکومت بھرپور تعاون کریگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close