راولاکوٹ، مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ میں داخل ہو چکا ہے، صدر آزاد کشمیر کا آل پارٹیز کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب

راولاکوٹ، دھیرکوٹ( پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 24 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کشمیر ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ایک واضح پیغام دیں کہ ہم سب ان کی جدوجہد میں ان کے شانا بشانہ کھڑے ہیں۔

مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ میں داخل ہو چکا ہے چونکہ 5اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35A ختم کر کے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مزموم کوشش کی اور وہ اب بھی مقبوضہ کشمیر میں ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جس سے وہ چاہتا ہے مسئلہ کشمیر ختم ہی ہو جائے۔ ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جہاں اپنی اپنی جانوں کا نظرانہ دے رہے ہیں، نوجوانوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے، بچوں اور خواتین کی بینائی پیلٹ گنز کے استعمال سے چھینی جا رہی ہے، بھارت اپنے توپ وتفنگ سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے انتہا کیئے ہوئے ہے، تو ہمیں چاہیے کہ ہم آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کی آواز عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

جب میں نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ میں کسی صوبے کا نہیں، کسی ریاست کا نہیں بلکہ آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوں اور میں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ میں آزاد ی کے بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بناؤں گا۔ میں نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی امریکہ، برطانیہ اور یورپ کو دورے کیے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مبذول کروائی اور بعد ازاں 30جنوری کو میں نے اسلام آباد میں آزادی کے بیس کیمپ کی سیاسی قیادت کی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس بلائی جس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجا گرکرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 24فروری کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب سے لے کر ڈی چوک تک کشمیر ریلی منعقد کی جائے گی۔ جس میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت شریک ہو گی۔ لہذا میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جلسہ عام میں آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان، وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین خان، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم، امیر جماعت اسلامی پونچھ سردار زاہد رفیق، صدر پیپلز پارٹی آزد کشمیر پونچھ سردار عامر خورشید، صدر راولاکوٹ بار ایسوسی ایشن سردار جاوید شریف، سردار خطاب اعظم، صدر پی ٹی آئی پونچھ سردار اورنگرنگ زیب، سردار نعیم انجمن تاجران، سابق صدر راولاکوٹ بار ایسوسی ایشن راجہ اعجاز، کیپٹن حسین خان شہید موومنٹ کے سردار شریف، عمران مبشر، صدر پریس کلب راولاکوٹ سردار رزاق، گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر سردار اعمران، سابق امیدوار اسمبلی رحیم قادری، سٹی صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹ سردار محمود، سردار ندیم آزاد و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار ارشد نیازی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں دھیر کوٹ میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 24فروری کو عوام اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کشمیر ریلی میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیں کے وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ان کے شانا بشانہ کھڑے ہیں اور دنیا اور عالمی میڈیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر اور مسئلہ کشمیر پر مبذول کروائیں۔

اس موقع پر تقریب سے دھیرکوٹ سے سابق امیدوار اسمبلی میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق، صبا شمشاد ایڈووکیٹ، دھیرکوٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ مظہر سعید ایڈووکیٹ، راجہ امتیاز ایڈووکیٹ، راجہ شجاعت، کاشف عباسی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تقریب میں دیگر سیاسی جماعتوں کی نمائندگی بھی موجود تھی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 24فروری کو عوام اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کشمیر ریلی میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں اور انٹر نیشنل کمیونٹی اور عالمی میڈیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال اور مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروائیں۔ لہذا میں آ پ لوگوں سے اپیل کروں گا کہ 24 فروری کی کشمیر ریلی میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں اور اسے تاریخ ساز بنا دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close