چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم سے سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفر آباد کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان سے صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد فضل محمود بیگ کی سربراہی میں سینٹرل بار کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات۔ چیف جسٹس کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان کی عدالتی اصلاحات، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو مکمل کرنے کے علاوہ ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور لا کمیشن کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ وکلاء چیمبر زکے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر صدر سینٹرل بارنے ان کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔

صدر سینٹرل بار نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل بار ہمیشہ عدلیہ کی آزادی، آئین اور قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے جلد ہی سینٹرل بار کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے دعوت دینے پر صدر سینٹرل بار کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close