وزیراعظم آزاد کشمیرسے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا کی وفد کے ہمراہ ملاقات صحت کے شعبے میں بہتری، ڈبلیو ایچ او کے کردار و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے میں بہتری، ڈبلیو ایچ او کے کردار و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈاکٹر پلیتھاکی پاکستان میں صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ڈائریکٹر سے گزشتہ دنوں ملاقات میں ایل او سی کے لوگو ں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا حوالہ سے بات کی تھی جس پر انہوں نے بہت جلد ہی ایل او سی کے لوگوں کیلئے جدید طبی سامان اورایمبولینسز فراہم کر دیں جس پر انکا شکرگزار ہوں۔ آج عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ماسک ویئرنگ کمپین کا اجرا بھی بہترین اقدام ہے۔اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹرڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن دنیا بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہاہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے صحت کے شعبہ میں بہتری کے حوالہ سے ویژن سے بہت متاثرہوا۔ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او حکومت آزادکشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کرونا وبا سے بچاؤ اور ویکسینیشن کے حوالہ سے پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں کے اقدامات کو سراہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close