وزیراعظم آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنزانتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آزاد جموں وکشمیر کی مختلف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے کامیاب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس توقع کا اظہار کرتا ہوں کہ نئے عہدیداران قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے اندر انصاف کی فوری فراہمی میں وکلاء برادری کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہدیداران عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا متحرک کردار بھی ادا کریں گے کیونکہ یہ خطہ آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء کے حقوق کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے اور ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close