مسئلہ کشمیر پرتمام سیاسی جماعتیں اور تمام قائدین ایک پیج پر ہیں، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا میرپور میں استقبالیے سے خطاب

میرپور (پی آئی ڈی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اجاگر کرنے کیلئے ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں اور تمام قائدین ایک پیج پر ہیں۔ ہم اب مسئلہ کشمیر کو جارحانہ اور بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کر کے عالمی برداری کی توجہ کشمیر ایشو کی طرف مبذول کروائیں گے۔

آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں ریاست کے اندر اور دنیا کے مختلف ممالک میں کشمیر ایشو کے لیے کانفرنسز، احتجاجی مظاہروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیکٹر جی ون میرپور میں قاضی شاہد کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شجاع حیدر لودھی، قاضی شاہد،ڈاکٹر اختر،قاضی ارشد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب قاضی شاہد کی رہائش گاہ پر پہنچے تو صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،

انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر سیکٹر جی ون کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 24فروری کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک اسلام آباد تک کشمیر ریلی نکالی جائے گی جس میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکتبہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close