آزاد کشمیر پیپلز پارٹی، صدر چوہدری یاسین نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے 22 کارکنوں کی رکنیت بحالی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صدر پی پی پی آزادکشمیر چودھری محمد یاسین کی طرف سے تشکیل دی گئی۔

 

انضباطی کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں سابق صدر وزیراعظم سردار یعقوب خان کمیٹی چیئرمین پر مشتمل چوہدری پرویز اشرف ممبر سی ای سی، میاں عبدالوحید سینئرنائب صدر پی پی پی آزادکشمیر، فیصل ممتاز راٹھور سیکرٹری جنرل، چودھری محمد ریاض سابق سینئر مشیر آزاد حکومت، خصوصی مدعو سید عزادار حسین شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی اور بعد سماعت 22 برطرف پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی پارٹی رکنیت بحال کرنے کی تجاویز پیش کیں جس پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے منظوری دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اس ضمن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بحال ہونے والے پی پی پی رہنماؤں میں سردار عابد حسین عابد، راجہ مبشر اعجاز، سید فرحت کاظمی، محمد علی راٹھور، سردار ظفر ایڈووکیٹ، سردار آبشار کفایت، سردار اجمل، اسلم گجر، سید اعجاز ایڈووکیٹ، نوشین ایڈووکیٹ، رئیس سرور، چودھری جھنگی، محمد عارف پنگھوی، ڈاکٹر امجد رشید، عرفاز مصطفی ،سردار کی خان،محمد اقبال شاہ،سید شہزاد کاظمی، عباسی، سید ذوالفقار حسین شاہ، عمر ساغر اور سردار آصف شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں