آزاد کشمیر، سابق وزیر طلاعات سردار عابد حسین عابد کی طرف سے بلاول بھٹو کا شکریہ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ہمارا مؤقف سنا گیا، ہر کڑے وقت میں ساتھ کھڑے ہوں گے

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کےسابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور صدر پیپلز پارٹی چوہدری یاسین اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر ممبران کمیٹی سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سابق صدر ریاست سردار یعقوب خان ممبر سی ای سی چوہدری پرویز اشرف سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سینئر نائب صدر میاں عبدالوحید ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید اعزادار حسین کاظمی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے ہمارا موقف سن کر شوکاز نوٹسز واپس لیے یقیناً چیئرمین بلاول کی ہدایت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اور کمیٹی نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دینے والے جیالوں کو پارٹی میں فعال کر کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریات کو تقویت پہنچائی ہم سب پارٹی کے اور کمیٹی کے شکر گزار ہیں اور انشاءاللہ اپنے تابناک ماضی کی طرح پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے پارٹی کی طرف سے کی گئی اس عزت افزائی پر یقیناً جیالوں کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close