مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کا جائزہ اجلاس،اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو جاریہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میر پور،کوٹلی اور باغ گریٹر واٹر سپلائی سکیموں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ فیا ض علی عباسی، سیکرٹری برائے وزیرعظم ظفر محمود خان ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ہدایت کی کہ نئی ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون اور منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ منصوبوں کی کوالٹی،معیاراور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے سکے، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ معیاری انفراسٹریکچر کے لئے جاندار منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔ ٹینڈرنگ پراسیس کو شفاف اور بروقت بنایا جائے محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ آبادیوں کو پانی کی فراہمی اور واٹر فلٹریشن سکیمز پر توجہ دی جائے اور انھیں ترجیح دی جائے، محکمانہ آڈٹ رپورٹس اور عدالتی مقدمات یکسو کئے جائیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پی پی ایچ ترقیاتی ادارہ جات کے کرادر کو فعال اور موثر بنائے اور ترقیاتی ادارہ ادارہ جات کو بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآمد اور تجاوزات کے خلاف ایکشن کے قابل بنایا جائے۔ ترقیاتی اداروں کے قوانین، بورڈز، الاٹمنٹ کمیٹیز کے یکسان قواعد و ضوابط وضع کئے جائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں