چینی حکومت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی حمایت کی، وزیر اعظم آزاد کشمیر سے کی طرف سے چینی قیادت کا شکریہ

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کرنے پر چین اور چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔چینی حکومت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی حمایت کی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کشمیر پر کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے چین سمیت عالمی ادارے کشمیرپر کھل کر پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے مشترکہ اعلامیہ میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں حقائق تبدیل کرنے کی یک طرفہ بھارتی کارروائی کو مسترد کرنا اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ چین کی دوٹوک حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close