پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی ، صدر عارف علوی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر اسد قیصرسمیت ارکان پارلیمنٹ کی شرکت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یوم یکجہتی کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں صدر مملکت عارف علوی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی،چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سمیت ارکان پارلیمینٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔یوم یکجہتی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

شرکاء ریلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم ہر دم اور قدم قدم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہیں کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی استصواب رائے کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے عزم کیا کہ کشمیر کی آزادی کی مہم میں دنیا بھر کے انصاف پسند اور آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں. کشمیر کی آزادی کی جدوجہد دنیا بھر کے مظلوم عوام کی جدوجہد ہے.

شرکائکا کہنا تھا کہ لاکھوں قربانیاں دیکر بھی کشمیریوں کے پائے ثبات میں کوئی لغزش یا ازادی کیلئے منزل پر پہنچنے پر یقین میں تردد نہیں آیاکشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو حق رائے دہی ملنے تک جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ہمرکاب ہے. اقوام متحدہ سے لیکر تمام عالمی، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کی آزادی کیلئے توانا آواز پاکستان کی جاری رکھیں گے.کشمیریوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور انکے ویڑن میں تمام پاکستانی قوم اور کشمیری متحد ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے سینہ ٹھوک کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close