مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پنجگور اور نوشکی میں پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج جس عزم کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہے وہ بے مثال ہے۔
پاک فوج نے وطن عزیز کی سلامتی اور اپنی قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ایک طرف اپنے لوگوں کو محفوظ رکھا ہے جبکہ دوسری طرف سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا ہے۔انہوں نے کہا قوم کو اپنے ان بہادر بیٹوں پر فخر ہے جو صبح شام وطن عزیز کی سلامتی کیلیے سربکف رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی کے ساتھ ہی پاک فوج نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں،مہاجرین پاکستان کا تحفظ ہو یا ان کی آبادکاری،رسل و رسائل ہوں یا تعمیراتی کام،قدرتی آفات ہوں یا بڑے حادثات پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ قوم کو بھی اپنے جری جوانوں سے انمٹ محبت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کر سکتا۔وزیراعظم نے کارروائی میں شہید ہونے والے افسر و جوانوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے۔
دریں اثناء وزیراعظم نے نوشہرہ میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں۔بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوے مرحومین کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں