وزیر اعظم آزاد کشمیر سے علماء کے وفد کی ملاقات، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور پھول پیش کیے

اسلا م آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف و سابق ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری کی قیادت میں علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات،وفد کی طرف سے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد اور پھول پیش کیے گئے۔

وفد میں پیرزادہ ڈاکٹر مسعود رضا الرفاعی چیئرمین انٹرنیشنل صوفی سکالرز یو کے،علامہ حسن رضا سیفی صدر مرکزی میلاد کونسل اسلام آباد،صاحبزادہ پیر انضمام الحق جامی زیب آستانہ عالیہ حضرت رکن الدین میرپور شامل تھے۔وفد کی طرف سے دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close