وزیراعظم آزادکشمیر کا آزادخطے میں پہلامفت ہسپتال بنانے کا فیصلہ، منصوبہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا

اسلا م آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا آزادکشمیر میں پہلامفت ہسپتال بنانے کا فیصلہ، آزادکشمیر کے عوام کو علاج معالجہ کی معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ مل کر جدید ترین ہسپتال تعمیر کیا جائے گا یہ ہسپتال آزادکشمیر کی تاریخ کا پہلا ہسپتال ہو گا جہاں ہر خاص و عام کو علاج معالجہ کی جملہ سہولیات مفت مہیا کی جائیں گی۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر کورٹ کے کنٹری ڈائریکٹر سجاد دلاور بھی موجود تھے۔کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو کورٹ کے جاریہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاستی عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے منظم منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،آزادکشمیر کے پہلے فری ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جلد منعقد ہو گی۔اس موقع پر چوہدری محمد اختر نے معذور بچوں سے متعلق قانون سازی پر بھی زور دیا۔چیئرمین کروٹ نے متاثرین سیلاب نیلم ویلی کے لیے تعمیر کردہ مکانات کی متاثرین کے حوالے کرنے کی تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

چوہدری محمد اختر نے وزیراعظم آزادکشمیر کو انڈس ہسپتال کی تعمیر سے بھی متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ ہسپتال میں تمام طبی سہولیات مفت مہیا ء کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close