وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی فلاح، سیاحت کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر حکومت کے جاری عوامی فلاح اور سیاحت کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا،

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کی وسیع استعداد موجود ہے، سیاحت اور اس سے جڑے دیگر شعبوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وادی میں سیاحت کے شعبے کی ترقی سے انفراسٹرکچر اور معیشت کی بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں احتساب ایکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قانون کی بالا دستی اور نظام میں شفافیت کو ملکی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close