پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مظفرآباد میں ریجنل دفتر قائم کر دیا ،سی ٹی سکین، ایکسرے ، میموگرافی ور انجیو گرافی مشینوں کی جانچ پڑتال آسان ہو گی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مظفرآباد میں ریجنل دفتر قائم کر دیا۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس طاہر محمود قریشی کی موجودگی میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر کوارڈینیشن نعیم اختر،ڈائریکٹر انتظامیہ محمد افضل اور اکاونٹس آفیسر نے ادارہ ترقیات مظفرآباد کے ڈائریکٹر عارف عزیز کے ساتھ کچہری روڈ پلازہ میں دفتری مکانیت کے معاہدہ پر دستخط کیے۔

نیو کلئیر ریگولیٹری اتھارٹی ایسے تمام اداروں کی مشینری کا معائنہ کر کے ان کو حفاظی اقدامات کی ترتیب اور پڑتال کرنی ہے۔ جو تشخص کے عمل ہیں۔ریڈیائی شعاعوں کا استعمال کرتے ہیں۔ایسی مشینوں میں سی ٹی سکین، ایکسرے مشینز، میموگرافی ور انجیوگرافی کی مشینیں وغیرہ شامل ہیں۔ریگولیٹری اتھارٹی سرکاری اور پرائیویٹ ادارہ جات کی ریگولیشنز کا انتظام کرے گی۔ اور یہ ادارہ کینسر ہسپتال کے قیام کے ساتھ حکومت آزاد جموں و کشمیر کی کامیابیوں میں شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close