مظفرآباد(آئی ا ین پی)ملازمین سول سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ آفیسران کو سیکرٹری حکومت تعیناتی میں نظر انداز کرنے ،سیکرٹریٹ میں دیگر محکمہ جات کے آفیسران کی کوٹہ کے مغائر تعیناتی کے خلا ف احتجاج کا فیصلہ کر لیا،سیکرٹری حکومت تعیناتی کیلئے با صلاحیت ،ایماندار اور کیڈر سٹرنتھ کو مد نظر رکھتے ہوئے تعیناتی کی جائے ،علاقائی تعصب برادری تعصب سے ہٹ کر میرٹ پر تعیناتی کی جائے ،میرٹ پر سیکرٹری حکومت تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے وہاں ریاستی امور بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں ،
صدر ایمپلائز محمد شریف اعوان نے سینئر آفیسران کی مشاورت سے بعد سیکرٹریٹ کے ملازمین اور آفیسران کا گرینڈ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر صورت حال کا نوٹس لیں،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر واحد ریاست کے ستون ہیں جو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر کام کرتے ہیں،ملازمین کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیںچیف سیکرٹری گریڈ 20میں ترقیابی سلیکشن بورڈ میں من پسند آفیسران کو نوازنے کا بھی نوٹس لیں،گریڈ 20میں ترقیابی سروس گروپ کے درمیان کیڈرسٹرنتھ کے بنیادپر کی جائے ،ستم ظریفی یہ ہے کہ 7سالوں میں آزاد کشمیر کے سب سے بڑے سروس گروپ سیکرٹریٹ سے صرف 2آفیسران کو سیکرٹری حکومت بنایا گیا جبکہ تناسب کے لحاظ سے کم از کم سیکرٹریٹ کے 10سیکرٹری ہونے چاہیے،سیکرٹری تعلیم کی ریٹائرمنٹ پر سیکرٹریٹ گروپ سے ہی سیکرٹری تعلیم تعینات کیا جائے،کیوں کہ ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری سیکرٹریٹ گروپ سے ہیں،یکرٹریٹ میں سکیل19کی آسامیوں پر دیگر محکمہ جات کے ملازمین کو کوٹہ ی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعینات کیا جا رہا ہے،
جب کہ وہ 100فیصداپنے محکمہ جات میں پروموشن حاصل کرتے ہیں سیکرٹریٹ کے آفیسران کو بھی دیگر محکمہ جات میں بھیجا جائے ورنہ دیگر محکمہ جات کا کوٹہ سیکرٹریٹ سے فوری طور پر ختم کیا جائے ،صدر ایسوسی ایشن نے کہا کہ سیکرٹریٹ کو چار گاہ سمجھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور جلد سیکرٹریٹ بچائو تحریک کا آغاز ہو گا، صدر سیکرٹریٹ محمد شریف اعوان ،راجہ زغیم فاروق،علی حسنین کاظمی،خالد راٹھور ،طارق چغتائی،اصغر یوسف زئی چیئرمین میڈیا سل سردار زاہد اور دیگر نے سیکرٹریٹ بچائو تحریک چلانے پر صدر ایسوسی ایشن محمد شریف اعوان کو جملہ آفیسران کے ساتھ مل کر آئندہ لائحہ عمل دینے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں