آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کی تیاریاں مکمل، آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت شریک ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے 30جنوری اتوار صبح 10:30بجے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آزادکشمیر کے قائد ایوان، قائد حزب اختلاف، تمام سیاسی و پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین، آزادکشمیر کے سابق صدور و سابق وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں کانفرنس کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے یہ کانفرنس اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ بھارت نے 2019میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی اور وہاں پر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے بیالیس لاکھ ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے اور آئے روز بڑی تعداد میں کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

اس کانفرنس میں آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے اُٹھانے کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور مختلف اقدامات اُٹھانے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close