وزیراعظم آزادکشمیرسے وائس چانسلر نارتھ ہمپٹن یونیورسٹی پروفیسر نک پیٹفورڈ کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے وائس چانسلر نارتھ ہمپٹن یونیورسٹی پروفیسر نک پیٹفورڈ (Nick Petford)نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی، وائس چانسلر نے نارتھ ہمپٹن یونیورسٹی اور آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں کو آپس میں منسلک کرنے سے متعلق دلچسپی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات آزادکشمیر میں رہ کر نارتھ ہمپٹن یونیورسٹی میں پڑھائی کر سکیں گے اور ہمپٹن یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کر سکیں گے،

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اس پیشکش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس سے کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کو انٹرنیشنل تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل ہو گی۔آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے تعلیم کے نئے دروازے کھلیں گے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close