کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ابدالی ہاؤس آمد،وزیرصحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی سے ان کے تایا کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر وزیر مال چوہدری اخلاق،وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر ملک،چیئر مین زکوۃ و عشر کونسل آزاد کشمیر صاحبزادہ عارف حسین گیلانی،ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق و تحریک انصاف کے مقامی قائدین سمیت ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے تایا مرحوم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھ اور کرب کے ان لمحات میں ہم وزیر صحت عامہ اور انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر چیئرمین زکوۃو عشر کونسل آزاد کشمیر صاحبزداہ عارف حسین گیلانی نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے بعد ازاں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی بھیال میں سرپرست اعلیٰ پی پی کھوئیرٹہ و ریٹائرڈ سیکرٹری برقیات آزاد کشمیرمشتاق احمد گورسی،ریٹائرڈ چیف انجینئر طفیل گورسی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی و اظہار تعزیت کیااس موقع پر وزیر مال چوہدری اخلاق، وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، چیئرمین زکوۃوعشر کونسل صاحبزادہ عارف حسین گیلانی اور ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالرزاق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے دعا کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں